تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی کے منحرف اراکین سے رابطہ شروع کردیے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں اپنی پارٹی کے منحرف اراکین سے رابطہ شروع کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی جانب سے منحرف اراکین جلیل شرقپوری، اشرف انصاری و دیگر سے رابطے کئے گئے، ناراض ارکان نے بھی واپس پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 پی ٹی آئی اراکین نااہل ہوئے تو بھی اکثریت حاصل کرلیں گے۔

دوسری جانب مںحرف لیگی رکن اسملبی جلیل شرقپوری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، بس پالیسیوں سے اختلاف ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ہم خیال لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کوووٹ نہیں دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: جلیل شرقپوری نے نواز شریف کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

خیال رہے کہ ن لیگ کے ناراض ارکان میں جلیل شرقپوری، مولانا غیاث الدین، فیصل نیازی اور اشرف انصاری شامل ہیں، ن لیگ پنجاب کے منحرف ارکان نے صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -