پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے حکومت کے خلاف تیار وائٹ پیپر کے نکات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے حکومت کے خلاف تیار وائٹ پیپر کے نکات سامنے آگئے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات میں پہلے سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کے معاملے پر عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار وائٹ پیپر کے نکات سامنے آگئے۔

وائٹ پیپر میں تمام اندرونی اور بیرونی معاشی پالیسیوں کو سامنے لایا گیا ہے اور مہنگائی میں پچھلے 8ماہ میں کتنا اضافہ ہوا،وائٹ پیپر میں اعدادوشمار شائع کئے گئے ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق اہم اشیا میں 45 فیصد اضافہ اور عام آدمی کی مشکلات میں پہلے سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور شارٹج سے امپورٹ میں کمی آئی، ناکام معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی انڈسٹری کو سخت دھچکا لگا۔

عمران خان کی معاشی ٹیم نے بتایا کہ پچھلے آٹھ ماہ میں لاکھوں ہنر مند افراد بے روز گار ہوئے، غیر دانشمندانہ اقدامات سےزراعت کو بھی نقصان کا سامنا رہا۔

وائٹ پیپر میں کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کسانوں کوسخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی عوام کی جیبوں پراضافی بوجھ پڑا۔

وائٹ پیپر کے مطابق حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی گئی تاہم وائٹ پیپرکی مزید تفصیلات پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنے خطاب میں بیان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں