اشتہار

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں، درجنوں افراد زیرحراست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، پولیس کی جانب سے کہنا ہے کہ 57 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جن کے کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی دوسری جانب ملیر میں ایک منشیات فروش گرفتار جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقے سولجر بازار، نشتر پارک شاہراہ نور جہاں ملیر اور کورنگی کے اطراف میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن یوم علی کے جلوس اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین اہلکار بھی شامل تھیں آپریشن کے دوران 57 افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ادھر دوسری جانب ملیر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیروئین اور چرس کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گڈاپ ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ماوا بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال، کیمیکل اور دیگر اشیاء برآمد کر لی۔

پولیس کے چھاپے کے دوران دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے تلاشی جا رہی ہے، فرار ملزمان کی شناخت حاصل کر کے دفعہ B_336 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں