تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پولیس نے ’کتے‘ کو گرفتار کرلیا

بھارت میں عجیب و غریب واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ہے جہاں شراب کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کتے کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 6 جولائی کو چیکنگ کے دوران جرمن شیفرڈ کتیا کو بہار ایکسائز اینڈ پروہبیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹنا سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کو چیکنگ کے لیے روکا گیا دوران چیکنگ گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 6 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

گاڑی کے ڈرائیور ستیش کمار سمیت بھوبنیشور یادو نامی شخص کو بریتھ اینالائزر ٹیسٹ سے ثابت ہونے پر شراب نوشی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کتیا صرف انگریزی زبان میں ہدایات سمجھتی ہے جبکہ ہم اسے کارن فلیکس اور دیگر کتوں کی خوراکیں کھلا رہے ہیں۔

بہار پولیس کے مطابق گرفتار شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اترپردیش سے لکھنؤ کے بھونیشور راستے پر گامزن تھے جبکہ گاڑی فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے اہلکار انکش سنگلا کی زیر ملکیت ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سنگلا کو اس کی گاڑی اور کتے کے حوالے سے طلب کرے گی۔

Comments

- Advertisement -