تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اینکر مرید عباس قتل، کروڑوں کے معاملے کی تحقیقات اب نیب کرےگا

کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں کروڑوں روپے کے معاملے کی تحقیقات اب نیب کرےگا، تحقیقاتی ٹیم نےتفتیش نیب کو منتقل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے اینکر مرید عباس اور خضرحیات کا قتل کیس میں اربوں روپے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کو تفتیش کی درخواست کردی ہے۔

نیب کو بھیجے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ دو افراد کے قتل کے پیچھے مالی فراڈ کی وجہ سامنے آئی، مالی فراڈ ایک ارب روپے سے زیادہ کا ہے، فراڈ سے متاثرافراد کی تعداد سو سے زائد ہے، لہذا کیس میں شامل تمام افراد کو نیب طلب کرکے ان سے تفتیش کرے۔

خط میں مزیدکہا گیا ہےکہ سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق میڈیا سے ہے ، پولیس کو ریکوریز کے حوالے سے سخت دباؤ کا سامنا ہے، پولیس کا نام خراب نہ ہو اس لیے بالاحکام کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے اینکر پرسن مریدعباس اور خضرحیات کے قتل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہےاور تحقیقاتی اداروں نے ملزم عاطف کے ساتھ لوگوں نے کتنے پیسے لگانے سے متعلق ریکارڈ اکھٹا کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریدعباس قتل: کس نے کتنا پیسہ لگایا؟ تحقیقاتی اداروں نے ریکارڈ جمع کرلیا

تفتیشی ذرائع کے مطابق مرید عباس اور اس کے قریبی دوستوں کے سات کروڑ روپے لگے، مقتول خضرحیات اور عینی شاہد عمر ریحان نے پانچ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےکہ مرید اور اس کے دوستوں کے علاوہ نجی ٹی وی کے دو اینکرز سمیت کئی افراد کی بھی کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ تھیں، دونوں نے ساڑھے8کروڑ روپے لگائے۔

تفتیش میں ملزم عاطف کےگیارہ بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا، ان بینک اکاؤنٹس کےتحقیقات کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -