کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ اسٹار گیٹ کے قریب کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر شہری نے ناکے پررکنے کے بجائے گاڑی بھگادی، ایئرپورٹ اسٹار گیٹ کے قریب کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش تاہم پولیس اور رینجرز نے کار کا پیچھا کرکے مشتبہ شہری کو پکڑلیا۔
کار سے پستول برآمد کرکے مشتبہ شخص تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ایئرپورٹ اور اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں، پہلے ناکے پر کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہ رکا، اسٹار گیٹ کے بعد ایئرپورٹ سگنل پر بھی سیکیورٹی تعینات ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص سے پستول کا لائسنس طلب کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


