اشتہار

آرمی چیف کا پولیس اہلکاروں کے قتل پراظہار افسوس، آئی جی سندھ کوفون

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن کراچی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کےقتل کے واقعے پر آرمی چیف نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نےآئی جی سندھ اےڈی خواجہ کوٹیلی فون کیا اوران سےسندھ پولیس کےاہلکاروں کے قتل پرافسوس کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی سندھ سے بات کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کیخلاف سندھ پولیس کے کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سندھ پولیس کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

اس موقع پرآرمی چیف نے چاروں صوبوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں انسداد پولیومہم کے دوران سیکیورٹی پر مامور سات پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں انسداد پولیو مہم وقتی طور کیلئے ملتوی کردی گئی تھی.

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں