اشتہار

سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی: ملزمان کون تھے اور کیسے پکڑے گئے؟ اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن کے علاقے میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم آن لائن ٹیکسی کمپنی کا ڈرائیور نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے کہ ملزمان کون تھے اور کیسے پکڑے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نکلا، ٹیکسی ڈرائیور ملزم غلام رسول کا تعلق سانگھڑ سے ہے جبکہ ساتھی ملزم خالد حسین ٹنڈوالہ یار کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -


پولیس نے کہا کہ ملزم خالد حسین واقعے سے ایک روز پہلے ہی کراچی آیا تھا، ملزم غلام رسول کو ڈیفنس کے بنگلے سے گرفتار کیا جبکہ زیادتی کے بعد فرار خالد حسین ٹنڈوالہ یار سے پکڑا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان نے10سالہ نگہت کوچلتی کارمیں زیادتی کانشانہ بنایا، گرفتار ملزمان ڈیفنس میں کار گھماتے اور زیادتی کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے کرائم سین اوراطراف سے 12فوٹیجزحاصل کیں، سی سی ٹی فوٹیج کے ذریعے کار کے بارے میں پتہ چلا، بچی کو فوٹیج میں کار دکھائی تو اس نے پہچان لیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ کارکےذریعےایڈریس پرپہنچےتوپتہ چلا کار فروخت ہوچکی ہے، دوسرے ایڈریس پر پہنچے تو بتایا گیا کار آن لائن ٹیکسی پر چلتی ہے، مالک کے ذریعے غلام رسول اور پھر خالد حسین تک پہنچے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوکیشن سے پتہ چلا خالد حسین ٹنڈوالہ یار پہنچ چکا ہے، ملزم کی گرفتاری میں ایس ایس پی فاروق بجارانی سےمددحاصل کی گئی۔

حکام کے مطابق گاڑی کافارنزک کیا جارہا ہے، مزید شواہد بھی ملے ہیں جبکہ گرفتار دونوں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں