اشتہار

پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :‌ وفاقی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی، جہاں انھیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے تصدیق کی کہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری میں لاہور پولیس نے معاونت کی۔

رہدداری ریمانڈ کے حوالے سے سوال پر عامر میر کا کہنا تھا کہ رہدداری ریمانڈ کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اسلام آباد پولیس موقع پر موجود تھی۔

- Advertisement -

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طورپراڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کا کچھ دیربعدمیڈیکل کروایاجائےگا اور میڈیکل ہونےکےبعدچیئرمین پی ٹی آئی کا راہداری ریمانڈ لیاجائے گا۔

راہداری ریمانڈ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آبادپولیس کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوتین سال قید کی سزا سنادی گئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے ، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں