کراچی : گلبرگ اور جوہرآباد میں پولیس مقابلوں کے بعد پانچ خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
کراچی میں دو علیحدہ پولیس مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 5ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پہلا پولیس مقابلہ گلبرگ طارق گراؤنڈ کے قریب ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اکبر اور آیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کراچی میں دوسرا پولیس مقابلہ جوہرآباد بلاک16میں ہوا جس میں 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، زخمی ڈاکوؤں کی شناخت بابر، فراز اور سلمان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے3پستول، 3 موبائل فونز، نقد رقم اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ڈاکوؤں نے دوران تفتیش اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں کا متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بارگرفتار ہوکر قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔