12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پولیس حکام کا بڑی عید سے قبل کالی بھیڑوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اعلیٰ پولیس حکام نے بڑی عید سے قبل پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف عید سے پہلے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی تحقیقات میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا ہے۔

ایس آئی یو پولیس کی سونا چوری میں ملوث ٹیم، سی ٹی ڈی میں کپڑے کے ٹرک کی چوری کے کیس اور پولیس موبائل میں منشیات فروشی کے واقع کے بعد پولیس کا حکم نامہ بھی جاری ہوگیا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی نے بری شہرت والے افسران کو کراچی سے باہر تبادلے کیلئے آئی جی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے 103بری شہرت والے پولیس افسران کی نشاندہی کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مختلف پوسٹنگ آرڈرز کے ذریعے 103 پولیس افسران میں سے 90 افسران کو کراچی رینج میں تعینات کیا گیا لیکن 90 میں سے صرف 72 پولیس افسران نے کراچی رینج میں رپورٹ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف بدانتظامی کی بہت سی شکایات ہیں لہذا ان افسران کو کراچی رینج سے باہر تعینات کیا جائے کیوں کہ کسی بھی یونٹ میں ان افسران کی موجودگی سے غیرقانونی کام ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں