تازہ ترین

پولیس نے کراچی میں مردہ مرغیاں خریدنے والوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا

کراچی : کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تین ملزموں سے دو اہم رجسٹر ملے، جس میں کتنی مردہ مرغیاں کس دکاندار نے خریدیں ؟ تحریر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے ، پولیس نے عوامی کالونی میں ایک گھرپر چھاپہ مارا۔

پولیس کے چھاپے کے دوران مطلوب مبینہ ملزم کامران فرارہوگیا ، تفتیشی پولیس نے بتایا کہ فرار مبینہ ملزم پولٹری فارم کا مالک بھی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ملزم کی ہدایت پر ہی گرفتارملزم مردہ مرغیاں سپلائی کرنے جارہے تھے، 24 اور 25 مئی کی درمیان شب گرفتار تین ملزموں سے دو اہم رجسٹر بھی ملے۔

تفتیشی پولیس نے بتایا کہ رجسٹر میں مردہ مرغیاں خریدنے والوں کا ریکارڈ درج ہے، زیادہ تر مرغی کا گوشت فروخت کرنیوالوں کا پتہ درج ہے اور کتنی مردہ مرغیاں کس دکاندار نے خریدیں ؟ رجسٹرمیں تحریر ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار تینوں ملزم دو سوزوکیوں میں سوار تھے،ایک سوزوکی سے 750مردہ مرغیاں ملی تھیں، ملزم 155مردہ مرغیاں دکان پرسپلائی کرچکے تھے۔

Comments

- Advertisement -