تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔

عامر ڈوگر کو شیر شاہ موٹروے انٹر چینج سے گرفتار کیا گیا۔ وہ کچھ روز قبل پولیس کو چکمہ دے کر عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

عامر ڈوگر کو کچہ کھوہ پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا۔ ان کے خلاف تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے جیسے ہی انہیں مقدمات میں ڈسچارج کیا تو پولیس نے پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وکلا نے پی ٹی آئی رہنما کو فرار کروا دیا۔ پولیس نفری نے کچہری کو گھیر میں لیے رکھا جبکہ ان کے وکیل شہباز چیمہ کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کو 12 مئی کے روز پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ دو روز قبل جب انہیں رہائی ملی تو جیل سے باہر آتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -