ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

یاسمین راشد کو گرفتار کرنے پولیس کلینک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ان کے کلینک پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کلینک پہنچی ہے جبکہ یاسمین راشد اپنے کلینک کے سامنے گاڑی میں موجود ہیں۔

پولیس نے یاسمین راشد کی گاڑی کو بیچ سڑک پر روک رکھا ہے اور انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور یاسمین راشد کے درمیان تکرار بھی ہوئی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ شادمان انڈر پاس پر پولیس نے بیریئر لگا کر میری گاڑی کو روک رکھا ہے پولیس مجھے حراست میں لینے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گاڑی بند کرکے اندر موجود ہیں مجھے نہیں بتایا جارہا ہے کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس علی بلال کے کیس میں باقاعدہ ضمانت لے چکی ہوں لیکن انہوں نے تماشا بنایا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں