تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

دہشتگردی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج صبح انہیں نیب پنڈی آفس سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف دو مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے اور وہاں میڈیا سمیت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی صورتحال کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے اور عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جہاں عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت ہوگی وہاں داخلہ صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو ہی دیا جائے گا۔

وفاقی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون شکن اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments