چترال: ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیو مہم مکمل ہوگئی، اقوام متحدہ نے عملے کی اعلیٰ کارکردگی کو خوب سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیومہم مکمل کرنے کے لیے ورکرز نے جان لڑا دی، شدید برفباری میں بھی اپنی ذمہ داری خوب نبھائی۔
سوات اور چترال میں شدید برفباری میں بھی قومی فریضے کی ادائیگی جاری رہی، انسداد پولیو ٹیم نے کئی فٹ برف میں مہم جاری رکھی اور مہم میں 99 فیصد ہدف پورا کرلیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال( یونی سیف) نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کی خدمات کو سہراہا اور کٹھن حالات میں پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔
ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
علاوہ ازیں انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد پر اجرت حاصل کرنے والے پولیو ورکرز کے معاوضے میں 100 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 500 کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال 24، 25 اور 26 ستمبر تک ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہی تھی، جس کے دوران 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔