تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عزم وہمت کی مثال، 26 سال سے پولیو کے خلاف نبرد آزما روبینہ شاہین

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی پولیو ورکر روبینہ شاہین موذی بیماری کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق روبینہ شاہین گذشتہ چھبیس سال سے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلارہی ہیں، پولیو جیسے مرض کے خاتمے کے لئے کوشاں روبینہ شاہین کو ان برسوں کے دوران نہ تو موسم کی سختی اس کام سے روک سکی اور نہ ہی حالات کی سنگینی ان کے حوصلے پست کرسکی۔

روبینہ شاہین وہ باہمت خاتون ہیں، جو ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے نہ صرف خود مشکلات کا شکار ہوئیں بلکہ انہوں نے اس قومی فریضے کی انجام دہی کے دوران اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھائیں۔

اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبینہ شاہین کا کہنا تھا کہ اگر حوصلہ اور لگن سچی ہو تو وہ دن دور نہیں جب وطنِ عزیز پولیو جیسے موذی مرض سے پاک ہوگا۔

واضح رہے کہ پشاور پاکستان کے ان شہروں میں شامل ہے، جسے پولیو کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے، حکومتی سطح پر اس موذی بیماری کو ختم کرنے کے لئے پولیو مہم بھی جاری ہے، تاہم حکومت کو ابھی تک اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

Comments

- Advertisement -