تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یورپی ملک کا روسی شہریوں سے متعلق اہم فیصلہ

پولینڈ کے وزیراعظم میٹیوز موراویکی نے ملک میں روسی شہریوں کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں روسی شہریوں کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی۔

میٹیوز موراویکی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس اس طرح کی تھوڑی بہت جائیداد ہے جو روسیوں کی ملکیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ میں کوئی روسی یاٹ نہیں ہے تاہم کچھ رئیل اسٹیٹ، مالیاتی اثاثے، کمپنیوں کے حصحص ہیں اور کسی بھی صورت میں ہمارا اتھارٹی کیمپ اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ روسی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

پولش وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک جانب ایسی کارروائیوں کیلیے آئینی پابندیاں ہیں جو جائیداد کے حق سے منسلک ہیں تو دوسری جانب ہماری قوم کے زیادہ سے زیادہ لوگ یہ نہیں سمجھ پاتے ہیں کہ ہم ایسی کارروائی کیوں نہیں کرسکتے جیسا کہ اطالوی حکومت نے روسی اشرافیہ کی کشتیاں ضبط کرکے کی تھیں۔ اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کو اس عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -