کراچی: سیاسی رہنما سلمان مجاہد "انتظار” کا جواب سن کر آپے سے باہر ہوگئے اور سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنما سلمان مجاہد نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سیلزمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعہ رواں ماہ چار جنوری کو ڈیفنس میں پیش آیا، اے آر وائی نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو میں سلمان مجاہد کو سیلز مین پر تھپڑ برساتے دیکھاجا سکتا ہے، واقعے کے وقت سلمان مجاہد کے ساتھ پولیس کے دو گن مین بھی موجود تھے۔
واقعے سے متعلق اسٹور انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے، اسٹور انتظامیہ کے مطابق سلمان مجاہد سیلزمین کے پاس گئے اور دودھ کے دو کارٹن رکھنے کا کہا، سیلزمین نے تھوڑا انتظار کا کہا تو سلمان مجاہد آپےسے باہر ہوگئے، سیلزمین جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دیئے، اس کے بعد ون فائیو کو بھی سلمان مجاہد نے فون کیا، جس کے بعد پولیس سیلز مین اور اسٹور منیجر کو اپنے ساتھ تھانے لےگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹور مالکان کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔