اشتہار

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے والد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔

زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میرے ہیرو میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔

- Advertisement -

زوہیب حسن اس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی ان کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لیے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔

بصیر حسن کراچی میں ایک بزنس مین تھے جبکہ ان کی بیٹی نازیہ حسن اور بیٹے زوہیب حسن کا شمار پاکستان کے مقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔

تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن عالمی شہرت اپنے نام کرکے اپنے والد سے قبل ہی 13 اگست 2000 کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن عالمی شہرت اپنے نام کرکے اپنے والد سے قبل ہی 13 اگست سال 2000 کو اِس فانی دُنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

نازیہ حسن نے فلم فیئر ایوارڈ کا اعزاز صرف 15 برس کی عمر میں اپنے نام کیا اس کے علاوہ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں