The news is by your side.

Advertisement

پارکنگ کے دوران کار خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

لندن :  کار سوار تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار حادثہ برطانوی ریاست انگلینڈ کی کاونٹی ایسکس میں پیش آیا،جسے دیکھنے والی بھی دنگ رہ گئے کہ حادثہ کس طرح رونما ہوا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی گاڑی میں سوار ہوکر اونچائی پر واقع گھر کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے کہ اچانک تھوڑا اونچائی پر چڑھ کر کار رُک جاتی ہے۔

چند لمحے رکنے کے بعد کار اچانک تیزرفتاری کے ساتھ بے قابو ہوکر آگے بڑھتی ہے اورگھر کے سامنے کھڑی جیپ کو ٹکر مارتی ہوئی  دیوار سے نیچے گرجاتی ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جب کار دیوار سے نیچے کی جانب گرتی ہے تو سڑک کنارے کھڑی گاڑی کی چھت پر اتری ہے اور پھر نیچے گرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خوفناک کار حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تینوں گاڑیوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں