اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ کے دعووں پر چھری پھر گئی اور ملک بھر میں مرغی کی قمیتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ کردیاگیا، مرغی کی فی کلو قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، راتوں رات مرغی کی قیمتوں میں چالیس سے پینتالیس روپے کے اضافے نے وزیرخزانہ کے دعوؤں پر چھری پھر گئی۔
کراچی کے خیبرتک مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری پریشان ہیں اور وہ اس مہنگائی کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو قرار دے رہے ہیں۔
پولٹری مصنوعات میں اضافے کے بعد عوام حکومت سے سوال کرنے پر حق بجانب ہیں کہ وہ مرغی کیسے کھائیں اور مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے کہاں کھو گئے ہیں۔
مرغی کی فی کلو قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں ہیں۔
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ نے اسمبلی میں خطاب کے دوران مشورہ دیا تھا کہ اگر گائے اور بکرے کا گوشت مہنگا ہے تو عوام مرغی کا گوشت کھائیں کیونکہ دال اور مرغی کی قیمتیں تقریباً برابر ہیں۔