21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بجلی کمپنیوں میں جعلی اشتہار کے ذریعے بھرتیوں پر پاور ڈویژن نے اہم قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کمپنیوں میں جعلی اشتہار کے ذریعے بھرتیوں پر پاور ڈویژن نے اہم قدم اٹھا لیا۔ تحقیقات کے لیے وفاقی ادارے کو خط ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اشتہار کے ذریعے بجلی کمپنیوں میں بھرتیوں کے حوالے سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ پاورڈویژن نے جعلی اشتہار کے تناظر میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کو لکے جانے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاور ڈویژن میں 25 ہزار سے زائد بھرتیوں کا اشتہار زیرِگردش ہے۔

- Advertisement -

پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ درخواست کیساتھ اکاؤنٹ میں ایک ہزار جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ اسامیوں کا پاور ڈویژن اور اس کی کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایف آئی کو لکھے گئے خط کے متن میں پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ جعلی اشتہار کے ذریعے پیسے بٹورنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں