تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طاقتور ترین موبائل متعارف

بیجنگ: چین کی نجی کمپنی نے اپنا نیا موبائل متعارف کرادیا جسے چارجنگ کے حساب سے سب سے طاقتور قرار دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی معروف کمپنی شیاؤمی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا فون ’می 10 الٹرا‘ متعارف کرادیا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی بیٹری 23 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوجاتی ہے اور پھر دو دن تک موبائل چارج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

فون کی اسکرین ایل ای ڈی ہے جس کا سائز 6 انچ 67 میٹر ہے جبکہ اس کا پروسیسر کویلکم اسنیپ ڈریگن ہے، ریم 8 سے 16 جی بی اور اسٹوریج 128 سے 512 گیگا بائٹس (جی بی) تک فراہم کی گئی ہے۔

می 10 الٹرا کا سیلفی کیمرا 20 میگا پکسل ہے جبکہ اس میں زوم کرنے کی اضافی صلاحیت ہے، اگر بیٹری کی بات کی جائے تو اس میں 4 ہزار 500 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے جبکہ ڈبلیو اے 20 کا فیچر بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈبلیو اے 20 وائرلیس چارجنگ کی سہولت ہے، اگر فون کی بیٹری صفر ہے تو یہ 5 منٹ میں اکتالیس فیصد چارج جبکہ 23 منٹ میں فل بیٹری ہوجاتی ہے۔

دیگر فیچرز

فون میں فیس ان لاک، فنگر پرنٹس سینسر اور کولنگ پراسیسر بھی شامل ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابھی اس فون کی قیمت نہیں بتائی گئی اور نہ ہی یہ بات سامنے آئی کہ فون کے پری آرڈر کب سے بک کرائے جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -