اشتہار

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی 7 روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیئر مین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی میں سماعت کا آغاز کیا۔

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ جنوری2024ریفرنس لاگت 7روپے48پیسےمقررتھی، ہائیڈرو سےگزشتہ ماہ پیداوارمعمول کےمطابق رہی تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 1 ملین یونٹ پیداوار کی گئی۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ چائنہ حب پاورجنریشن سے بجلی کی پیداوار زیرو رہی، پیداوار زیروہونےکی وجہ بجلی کی طلب کم ہونا ہے جبکہ ساہیوال کول سے پیداوار معمول کے مطابق لی گئی۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ دسمبر کا فیول پرائس 4روپے 57 پیسے تھا، جنوری کا فیول پرائس 7 روپے 13 پیسے بنتا ہے جبکہ دسمبر کی نسبت جنوری میں ایف سی اے2روپے 56 پیسے اضافی ہوگا۔

سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 66 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں