تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پیپلزپارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے فل کورٹ کمیشن کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے فل کورٹ کمیشن مخالفت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے فل کورٹ کمیشن کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’کیوں ہم اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھوں میں دیتے ہیں ہم اپنے مسئلے خود کیوں حل نہیں کرتے۔‘

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص جان سے گیا مقدمہ درج نہ کرکے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کا سیاہ ترین دن ہے شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایسی پابندی لگائی تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر حملے سے متعلق چیف جسٹس سے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فساد و فتنہ کمیشن کے لیے فل کورٹ کمیشن بنائیں۔مجھ سمیت جسے بھی کمیشن بلائے وہ پیش ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمیشن کا فیصلہ من و عن قبول کریں گے تین افراد پر الزام کا ثبوت لے آئیں تو وزرات عظمیٰ ہی نہیں سیاست بھی چھوڑ دو ں گا۔

Comments

- Advertisement -