تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر پیپلزپارٹی نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت خارج ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ مشاورت کے لیے مصطفی نواز کھوکھر،فرحت اللہ بابر،قمر زمان کائرہ، سحر کامران اورچوہدری منظور بھی زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔ اجلاس میں معاملے کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سا بق صدر اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت خارج ہونے اور ممکنہ گرفتاری پر کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

دوسری جانب درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچ چکی ہے تاکہ سابق صدر کو حراست میں لیا جاسکے، تاحال نیب کی ٹیم کو زرداری ہاؤس سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے اور وہ زرداری ہاؤس پہنچ گئی ہے۔

یادرہے کہ آج صبحجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی تھی ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے تھے اور دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -