تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں‘‘

کراچی: پیپلزپارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اکیلے سومناتھ فتح کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی حکمت عملی ہم پر واضح نہیں ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں سے گزریں گے کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نیت پر شک نہیں ہے، مولانا آزادی مارچ کا آغاز کررہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کو تیز کرے گی تو جو بھی اتحاد بنے گا ہم ساتھ دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے ایک بھائی کو ایک سائیڈ لگائیں اور دوسرے بھائی کو دوسرے سائیڈ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ کراچی سے شروع کریں گے تو یہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، ان کا استقبال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت، دھرنے کی مخالفت

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت اور دھرنے کی مخالفت کی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا آئین سب کو احتجاج کی اجازت دیتا ہے، جمہوری حق ہے، پیپلز پارٹی شروع سے دھرنے کی سیاست کی مخالف رہی ہے، فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے، استقبال کریں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا سندھ حکومت فضل الرحمان کی جماعت سے رابطہ کرے گی، سندھ میں آزادی مارچ والوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا شیڈول ملنے کے بعد مقامی رہنما شرکا کا استقبال کریں گے، پیپلز پارٹی کے عہدے دار ہر شہر میں آزادی مارچ کے شرکا کو خوش آمدید کہیں گے۔

Comments

- Advertisement -