بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

نواب شاہ میں پیپلزپارٹی رہنما اورایک شخص ڈوب کرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: نواب شاہ لنک روڈ پر روہڑی کینال میں تیز رفتار کار گر گئی جس کے باعث کار میں سوار پیپلز پارٹی کے رہنما اورایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے مطابق روہڑی کینال نہر میں قریب قاضی احمد سے نواب شاہ آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث نہر میں گر گئی ۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد کار کو نہر سے نکال لیا ہے جبکہ کار میں سوار دو افراد کی لاشیں بھی نکالیں ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری امداد علی دھامراہ اور ارشد علی آرائیں کے نام سے شناخت ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں