تازہ ترین

پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلیے تیاری مکمل

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے اور وزیراعظم بنانے کے لیے اس کے پاس نمبر گیم پوری ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کے لیے مکمل تیار ہے اور اس کے پاس اپنا وزیراعظم لائے کے لیے نمبر گیم پوری ہوگئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں 28 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں 4 رکنی فارورڈ بلاک رابطے میں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے چار ایم ایل ایز بھی انفرادی طور پر رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا امیدوار پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک گروپ سے ہوگا جب کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور سینیئر وزیر پیپلز پارٹی کے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی کابینہ میں ن لیگ کو بھی حصہ دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -