اشتہار

’پی ٹی آئی رہنماؤں نے استعفے دیے تو ضمنی انتخابات ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والوں نے استعفے دیے تو پھر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دو صوبے اپنی جھوٹی انا کی بلی چڑھا رہے ہیں وہ گھر برباد کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان رضاکارانہ طور پر دو صوبوں کا قبضہ چھوڑ رہے ہیں وہ پنجاب، کے پی اسمبلی توڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ بہتر ہے کہ عمران خان اپنے ممبران کو مستعفی ہونے کے لیے کہیں اور وہ ڈاکٹر عارف علوی اور سینیٹروں سے استعفے کب دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن سے فرار کا طریقہ اختیار کیا ہے، چاہے کراچی ہو یا اسلام آباد یہ کہیں الیکشن نہیں کرانا چاہتے، پی ڈی ایم رہنما عوام میں جانے کی ہمت نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جا سکتا۔ یہ قانونی معاملے ہیں اس پر اسپیکر اپنی رولنگ دیں گے۔ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں