تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’حلیم عادل اور دعا بھٹو نااہل ہوں گے‘

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے حلیم عادل اور دعا بھٹو کو شادی کی مبارک باد دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 2018 کی شادی ڈکلیئر کیوں نہیں کی یہ دونوں ہی نااہل ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مزید دو سیٹیں ملنے کی پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ نے رکن اسمبلی دعا بھٹو سے شادی کی، خوشی کی بات ہے دونوں اراکین اسمبلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مزید پڑھیں: رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈکلیئر کردی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈیکلیئر کردی، رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بیٹے کا نام ’کامل حلیم شیخ‘ رکھا۔

بچے کی تصاویر کے ساتھ بیٹے کا نام بھی سوشل میڈیا پر لکھا تھا، دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مبارک باد قبول کرتا ہوں کوئی اعتراض نہیں ہے، دعا بھٹو سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -