12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پراشد قابل رحم بچہ ہے! روہت، راہول نے انھیں کیوں کھلایا؟ سابق بھارتی کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر پراشد کرشنا کو ٹیم میں شامل کرنے پر سابق بھارتی بولر کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ پر برس پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کو قابل رحم بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے گفتگو کرنے والے سابق بھارتی بولر نے کہا کہ یچارہ پراشد قابل رحم بچہ ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ ابھی تک یہ نہیں جانتا کہ ٹیسٹ میچ میں دوسرا اور تیسرا اسپیل کس طرح کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پراشد کو ٹیم میں اس لیے شامل کیا گیا کہ وہ پچ پر اچھی باؤنس کے ساتھ گیند کرتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم یہ بھول گئی کہ انھوں نے آخری بار کب رانجی ٹرافی کا سیزن کھیلا تھا۔ صرف انڈین اے ٹیم کے ساتھ ایک میچ کھیلنا کافی نہیں ہے۔

سابق بھارت بولر نے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی جانب سے پراشد کرشنا کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ پراشد کرشنا کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو ناقابل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تھا۔ وہ ٹیسٹ میچ کی باؤلنگ کے بنیادی نظم و ضبط سے عاری نظر آئے، جنوبی افریقی بیٹرز نے ان کی جم کر دھلائی کی تھی۔

تاہم کپتان روہت شرما نے سنچورین میں اننگز کی شکست کے بعد بھی نوجوان فاسٹ بولر کی حمایت کی ہے لیکن بھارتی مینجمنٹ نے عجلت میں اویش خان کو کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے میچ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

اویش اس وقت انڈیا اے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان ہونے والے میچ میں مصروف ہیں جہاں انھو نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں