13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پریتی زنٹا نے نام سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریتی زنٹا نے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ اپنے نام سے متعلق افواہوں پر وضاحت پیش کررہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ ویڈیو اس لیے شیئر کررہی ہوں کہ کیونکہ انٹرنیٹ، گوگل، وکی پیڈیا پر ہر جگہ یہ لکھا ہوا ہے کہ میرا نام پریتی زنٹا رکھا گیا ہے اس سے پہلے میرا نام پریتم سنگھ زنٹا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میرا نام کبھی بھی پریتم سنگھ زنٹا نہیں تھا، میری پیدائش کے وقت سے اب تک میرا نام پریتی زنٹا ہی ہے اور شادی کے بعد پریتی ’جی‘ زنٹا ہوگیا ہے۔

پریتی زنٹا نے کہا کہ میرے شوہر کا نام گڈانف Goodenough ہے لہٰذا میں نے اپنے نام میں صرف جی کا اضافہ کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کردوں کہ پریتم سنگھ زنٹا کبھی بھی میرا نام نہیں تھا، لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے نام بدل لیا ہے میں نے اپنا نام نہیں بدلہ ہے پہلے سے ہی میرا نام پریتی زنٹا ہے اور رہے گا۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بس میرا نام اب پریتی جی زنٹا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں