تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

پریتی زنٹا کا شین وارن کی وفات پر جذباتی پیغام

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اسپنر شین وارن کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

معروف آسٹریلوی اسپنر شین وارن گزشتہ روز 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شین وارن کے ہمراہ پرانی تصویر پوسٹ کر دی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شین وارن کی وفات کا سن کر انتہائی افسوس ہوا، وہ گراؤنڈ میں ایک جادوگر اور باہر کی دنیا میں چمکدار شخصیت کے حامل تھے، میں نے آئی پی ایل کے دوران شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔

پریتی زنٹا نے کہا کہ میری دلی تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، شین وارن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shane Warne (@shanewarne23)

آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 194 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 293 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوینٹی میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔

Comments

- Advertisement -