اشتہار

مجھے ضیاء الحق نے لاہور آنے کی دعوت دی تھی:  پریم چوپڑا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ولن، پریم چوپڑا نے کہا کہ  ایک بار پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق نے مجھے لاہور کے دورے کی دعوت دی تھی۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور منفی کرداروں کی ادائیگی میں شہرت رکھنے والے پریم چوپڑا لاہور میں پیدا ہوئے لیکن پارٹیشن کے دوران ان کا خاندان لاہور سے شملہ منتقل ہو گیا جہاں ان کی پرورش ہوئی۔

اے این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اداکار نے پاکستان میں گزارے دن سے متعلق گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ لاہور میں، میں کرشنا گلی میں رہتا تھا، وہاں بہت سی گلیاں تھیں، میں گلی نمبر 5 میں رہا۔

- Advertisement -

پریم چوپڑا نے بتایا کہ سالوں کے بعد پاکستان میں کسی نے میرے گھر میں شوٹنگ کی اور مجھے ٹیلی ویژن پر اپنے بچپن کا گھر دیکھنے کا موقع ملا، ہوسٹ نے سوال کیا کہ کیا آپ پارٹیشن کے بعد دوبارہ پاکستان گئے؟

جس پر پریم چوپڑا نے بتایا کہ مجھے ضیاء الحق کی طرف سے لاہور آنے کی دعوت ملی تھی، میں اس وقت دہلی میں تھا، میں شتروگھن سنہا اور یش جوہر جانے والے تھے لیکن کچھ مصرفیات کے باعث میں نہیں جاسکا۔

یش چوپڑا نے کہا کہ ’ جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں ‘ یہ ایک پنجابی کہاوت ہے، پاکستان کے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں، اس شہر میں بہت سے تھیٹر تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس لاہور چھوٹا سا شہر تھا اور میرے والد سرکاری ملازم تھے، ان کا تبادلہ تقسیم کے بعد شملہ کر دیا گیا اور ہم نے 1947 میں سات دن پہلے لاہور چھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں