جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنےکی تیاری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سابق صدر پرویزمشرف کی میت پاکستان بھیجنےکی تیاری مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں قونصل خانے نے میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے این اوسی جاری کر دیا۔ پرویزمشرف کی میت المکتوم ایئرپورٹ سے کراچی روانہ کی جائےگی۔

سابق صدر پرویز مشرف انتقال کرگئے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی میت واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستان مشن مکمل تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں یواےای میں پاکستانی مشن مشرف خاندان کیساتھ رابطےمیں ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن مشرف خاندان کی ضروریات کا ہر طرح سےخیال رکھ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں