اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کی مشق ‘انڈس شیلڈ’ کے انعقاد کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کی مشق انڈس شیلڈ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہے ، ائیرپاور سینٹر آف ایکسیلنس کی مشقیں اکتوبر میں منعقد ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ائیر پاورسینٹرآف ایکسیلنس جلد بین الاقوامی فضائی مشق کا انعقاد کرے گا، ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی مشق "انڈس شیلڈ” میں دوست ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی اور میزبان پاک فضائیہ کےساتھ ترکی اورسعودی عرب کی فضائی افواج بھی حصہ لیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کےفور پوائنٹ فائیو اومنی رول فائٹرز جےٹین سی اور جے ایف17جوہر دکھائیں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور سعودی شاہی فضائیہ کے ایف 15بھی انڈس شیلڈکاحصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ انڈس شیلڈ مشقیں اکتوبر کے اوائل میں منعقد کی جائیں گی، ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے تحت مشقوں میں فضائی قوت کی تمام جہتوں پر توجہ دی جائے گی اور مشترکہ کارروائیوں اور تکنیکی استعداد کارسمیت متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

پاک فضائیہ نےحال ہی میں شاہین 10 اور برائٹ اسٹار 2023 مشقوں میں شرکت کی ہے، پاک فضائیہ کی انڈس شیلڈکی میزبانی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینےکی جانب اہم سنگ میل ہے۔

انڈس شیلڈ میں لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈعملہ بھی شرکت کرے گا، فضائی بیڑے میں نئے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور بین الاقوامی مشقوں میں شرکت قابل فخر کامیابی ہے۔

پاک فضائیہ نئے چیلنجز کا مقابلہ اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کوفروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔

شاہین 10 اور برائٹ اسٹارمشقیں بھی پاک فضائیہ کےآپریشنل تجربات کے فروغ میں انمول موقع ثابت ہوئیں اور پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت،بین الاقوامی اتحاد کےفروغ اور باہمی تعاون میں امن کے قیام کےمشن پر کاربند ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں