اشتہار

صدر کی بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے گزشتہ روز بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کامیاب آپریشن دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ اس کامیاب آپریشن پر میں سیکیورٹی فورسز کی قیادت اور اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو دہشت گردی سے آزاد کیا ہے اور اسی جذبے کے ساتھ دہشتگردی کی باقیات کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلیے کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم ملکی دفاع اور سلامتی کیلیے دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور وہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک

صدر علوی نے بنوں آپریشن کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں