تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کامیڈی کنگ عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خان نے کامیڈی کنگ عمرشریف کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور عمرشریف کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمرشریف بےشمارصلاحیتوں کےمالک اورفنون لطیفہ کی دنیامیں منفردمقام رکھتےتھے، فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدرمملکت عارف علوی نے عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عمرشریف منفردحس مزاح کےمالک تھے ، اللہ مرحوم کوغریق رحمت کرے،اہلخانہ کوصبرعطافرمائے۔

خیال رہے اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کرنا پڑا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

Comments

- Advertisement -