اشتہار

’مقبوضہ کشمیر میں قید رہنماؤں کی آزادی کیلیے عالمی عدالت جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں قید رہنماؤں کی آزادی کے لیے عالمی عدالت جانا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکا کے درالحکومت واشنگٹن میں آل نیبرز کی بین المذاہب تقریب میں شرکت کی اور وہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فوج اور مودی سرکار کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق دنیا میں آگاہی بڑھ رہی ہے اور وہاں بھارت کی جانب انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھ رہا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں قید قید رہنماؤں کی آزادی کے لیے عالمی عدالت جانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

صدر آزاد کمشیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جہاں یہ معاملہ زیر بحث آیا ہے۔

یوکرین معاملے نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں