تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سرکاری ملازمین ہوشیار! صدر نے انوکھا حکم نامہ جاری کردیا

اشک آباد : ترکمانستان کے صدر نے سرکاری ملازمین کو بال سفید رکھنے کا انوکھا حکم نامہ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان کے صدر کی جانب سے انوکھا حکم نامہ رواں برس فروری میں جاری ہوا ہے، جس کے تحت 40 سال یا اس سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین کا بالوں میں خضاب لگانا ممنوع ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 14 سال قبل ترکمانستان کی قیادت سنبھالنے والے قربان قلی محمدوف خود کو 62 سال کی عمر میں بھی نوجوان سمجھتے تھے جس کے باعث انہوں نے پاپ میوزک سننا، کابینہ اجلاس کے دوران کثرت کرنا، ورزش کرنا اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانا شروع کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر محمدوف کو حکومتی محفلوں میں ڈی جے بنتے بھی دیکھا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ برس ترکمانستان کے صدر نے اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرتے ہوئے بالوں کو خضاب لگانا چھوڑ دیا تھا اور حکومت کی جانب سے 2020 میں یہ حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا کہ 40 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین یکم فروری سے بالوں میں خضاب نہیں کریں گے اور بال سفید ہی چھوڑیں گے۔

حکومت حکم نامے کے تحت جن ملازمین نے اپنے بالوں کو خضاب لگاکر کالا کیا ہوگا وہ پابند ہوں گے کہ خضاب کے ذریعے ہی اپنے بالوں کو دوبارہ سفید کریں۔

Comments

- Advertisement -