اشتہار

لطیف آفریدی کے قتل پر صدر، وزیراعظم اور آصف زدراری کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور سابق صدر آصف زرداری سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کےبیہمانہ قتل پر انتہائی دکھ ہے،انہوں نے تمام عمر آئین کی سربلندی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لطیف آفریدی قتل: حملہ آور کون تھا؟

وفاقی وزیرداخلہ نے بھی سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت کا شکار ہے، امن وامان کی صورتحال الارمنگ ہے ،خیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ بارکےاندریہ واقعہ ہوناامن وامان کی سنگینی کاثبوت ہے،ایک دن میں راولپنڈی اورپشاور میں 2 وکیلوں کونشانہ بنایاگیا،دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

ادھر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے بھی پشاور میں سینئر قانون دان کے قتل کی شدید مذمت کرتےہوئے کل احتجاج کی کال دے دی ہے۔

انہوں نے کل وکلا سے ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار نشاندہی کی کہ وکلا کا تحفظ یقینی بنائیں۔ لیکن اب تک لائیرز پروٹیکشن ایکٹ نہیں بنایا گیا۔

لاہور اور پشاور ہائی کورٹ بار نے بھی لطیف آفریدی کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بار روم کےاندر فائرنگ سے سینئر وکیل کا قتل سیکیورٹی غفلت ہے،ملزمان کو فوری کیفرکردار تک پہنچاکرنشان عبرت بنایاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں