تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ کا انکار : دوسرا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا

واشنگٹن : امریکی انتخابی مہم کے سلسلے میں 15 اکتوبر کو ہونے والا دوسرا آن لائن صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ورچوئل مباحثے میں شرکت سےانکار کردیا جبکہ مخالف امیدوارجو بائیڈن مباحثہ میں شرکت کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کیلئے انتخابی مہم کے سلسلہ میں میامی میں پندرہ اکتوبر کا دوسرا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا، آن لائن ہونے والے دوسرے مباحثہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مباحثہ میں بیٹھ کروقت ضائع نہیں کرسکتا ، مباحثے میں شرکت کیےبجائے ریلی نکالیں گے اور ساتھ ہی الزام لگایا کہ مباحثہ کمیشن جوبائیڈن کو شکست سے بچانے کی کوشش کررہا ہے، جوبائیڈن کو پہلے صدارتی مباحثے میں بھی ہرایا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کے مخالف امیدوارجو بائیڈن نہ صرف مباحثہ میں شرکت کو تیار ہیں بلکہ انہوں نے مباحثہ کمیشن کی سفارشات پرعمل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ متوقع ہے ، امریکا میں ارلی ووٹنگ میں اب تک 40 لاکھ سے زائد افرادووٹ ڈال چکےہیں، 40 لاکھ سے زائد افراد نے ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی تفصیلات یو ایس الیکشنز پراجیکٹ نے جاری کردیں ، رپورٹ میں صرف 31 ریاستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کےاعداد وشمار درج
ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہوگی، اب تک 5 فی صد ڈیموکریٹس اور 2 فی صد ریپبلکنز نے حق رائے دہی استعمال کیا، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر دھاندلی کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -