اسلام آباد: پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ امریکا نے سوچا ہے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اب پاکستان کی سپورٹ نہیں کرنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے پاکستان کو مزید گورننس مضبوط کرنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے کافی پیسہ بلوچستان کی ترقی کے لیے دیا ہے، امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسہ دیا، سارا پیسہ درست انداز میں استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی امداد بند کردی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا شہر کراچی امریکا کے لیے معاشی حب تصور کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان ہمارے ساتھ ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا اس لیے پاکستان کے 1.3 ارب ڈالر بند کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کایبنہ سمیت ڈیموکریٹ اراکین کانگریس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ملکوں کی امداد بند کررہے ہیں جو ہمیں کچھ نہیں دیتے۔