پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

وہیکل لفٹنگ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ داخلہ سندھ نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی سفارش منظورکرتے ہوئے 6 انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی سفارش پر وہیکل لفٹنگ میں ملوث اشتہاری و مفرور 6 انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ سب سے زیادہ انعام کاشف ابڑو عرف انورعلی کی گرفتاری پر رکھا گیا ہے جو 60 لاکھ روپے ہے جب کہ نذیر بھیو، اکبر بھیو اور جمال میرانی کی گرفتاری پر 50 ،50 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاو ممتاز بھیو اور محمد خان ملاح کی ہیڈ منی 30، 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو میں ملزمان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کاشف ابڑو کے خلاف مختلف تھانوں میں 40 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ مجاہد جمال میرانی کے خلاف بھی 20 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد خان ملاح کے خلاف 14 ، ممتاز بھیو کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں