تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

سونے کی قیمت آج کیا رہی؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی، آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے تک جاپہنچی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 1705 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود ڈالر اُڑان بھرنے لگا

گذشتہ کئی روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری تھا، معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوئیں تھی جس کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض مل گیا مگر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک ہفتے بعد پھر اُڑان بھرنے لگا ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 98 پیسے پر بند ہوا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 219 روپے 30 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

Comments