تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سال نو پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی سب کی قیمتیں بڑھ گئی

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے سال کا آغاز ہوتے ہیں عوام کے لیے نئی مہنگائی کا بھی آغاز ہوگیا اور آٹا، چینی، گھی سب کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعطم شہباز شریف کے پیکیج کے تحت سال نو شروع ہوتے ہی مہنگائی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے اور آج سے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا، چینی، تیل، گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلا یکمشت 496 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جس کے بعد آج سے عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کے بجائے 1296 میں دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم پیکیج کے تحت چینی کی قیمت میں یکدم 19 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے اور آج سے چینی 70 روپے کے بجائے 89 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت 75 بڑھانے کے بعد 375 روپے کردی گئی ہے۔

حکومت نے عام شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ اب ماہانہ آٹا 40 کلو کے بجائے صرف 20 کلو ہی خرید سکیں گے جب کہ چینی بھی 5 کے بجائے 3 کلو ہی ملے گا۔ تاہم بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحقین قیمتوں میں اضافے اور خریداری کی حد میں کمی سے مستثنیٰ ہیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے اور خریداری کی حد میں کمی کا اطلاق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین پر نہیں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بی آئی ایس پی کے مستحقین حسب سابق چینی 70 روپے، گھی 300 روپے فی کلو خرید سکیں گے جب کہ آٹے کا 20 کلو کو تھیلہ بھی 648 روپے میں لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ رجسٹرڈ مستحقین ماہانہ 40 کلو آٹا اور 5 کلو چینی بھی خرید سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -