اشتہار

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بجٹ سے پہلے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید تین مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستے ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کوکنگ آئل 93 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔

برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی تھی جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لے کر76روپےفی لیٹر کمی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں