تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم کے صدر مملکت اور اہم شخصیات سے رابطے

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف، صدر آزاد کشمیر، اتحادی جماعتوں کے قائدین ودیگر  اہم شخصیات کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف محمد امجد خان نیازی، ایئر چیف ظہر احمد بابر سندھو کو ٹیلیفون کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے سندھ، کے پی اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری، پی پی پی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کرکے عید کی مبارک باد دی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ان کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، تحریک جعفریہ کے ساجد میر، علی نواز شاہ، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین، مولانا اسعد اور محسن داوڑ سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

Comments

- Advertisement -